پنجاب میں سیاسی طوفان جنوری کی گیارہ تاریخ تک بظاہر کسی حد تک تھم چکا ہے۔ اب لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ہونے والے سیاسی واقعات کی قانونی حیثیت کیا تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں اگلی پیشی سے پہلے پرویزالہی پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
پیر کے روز انہوں نے اس حوالے سے اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ ایک طویل بیٹھک کی۔ جہاں انہیں بتایا گیا کہ اب اعتماد کا ووٹ ہائی کورٹ کی اگلی سماعت کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا